
بونیر(اے ار عابد سے)
پیپلز پارٹی گرینڈ اجلاس صدر سیف اللہ خان کی سربراہی میں سواڑی میں منعقد کی گئی۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری رفیق اللہ خان سابق امیدوار قومی اسمبلی یوسف علی خان ریٹائرڈ ایس پی ظاہر شاہ سابق ٹاون ناظم شیر زمان خان سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سویرا پرکاش کے والد ڈاکٹر پرکاش پی ڈی ایف سے ڈاکٹر عمران شاہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید شمشیر باچا دیگر زیلی تنظیموں کے عہدیداروں اور پارٹی جیالے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور حالیہ عام انتخابات اور انتخا بات کے بعد کی صورتحال اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس اور کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف بونیر قومی جرگہ میں کردار کے حوالے سے تفصیلی بحث و مباحثہ ہوا اور اعلی مقاصد کے حصول پارٹی کو مذید فعال بنانے اور قومی جرگہ میں بھر پور شرکت کیلئے اھم فیصلے کئے گئے اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔
میڈیا بریفننگ میں ضلعی صدر سیف اللہ خان جنرل سیکرٹری رفیق اللہ خان ایڈوکیٹ اور یوسف علی خان نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پارٹی کو چھ تحصیلوں اور انتیس یونین کونسلوں تک بڑھانے منظم کرنے اور فعال بنانے کے لئے تنظیم سازی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا اور دیرینہ ساتھیوں کو اس کا حصہ بنایا جائے گا۔بونیر قومی جرگہ میں بھر پور نمائندگی کریں گے اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس اور کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے اور عوام کی ترجمانی کی جائے گی جبکہ پارٹی کے وفود خیبر پختونخوا کے صدر اور گونر سے ملاقات کریں گے اور اس سلسلے انکو اپنا بھر پور کردار ادا کرنے اور مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس اور کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا راستہ روکنے میں پارٹی کے مرکزی قیادت سے رابطہ کرنے اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے مطالبات کا بھر ساتھ دینے پر امادہ کریی گے۔