
کولکتہ: معروف بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی فالج کا شکار ہوگئے اور ان کا علاج جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار متھن چکرورتی کو 10 فروری کی صبح سینے میں درد، اوپری اور نچلے اعضاء میں کمزوری کی شکایت پر کولکتہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کے دماغ کا ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔
ایم آر آئی رپورٹ آنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ متھن چکرورتی کو دماغی فالج ہے جس کے بعد ان کا علاج چل رہا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ متھن چکرورتی مکمل طور پر ہوش میں ہیں، ان کی صحت میں پہلے سے بہتری آرہی ہے، انہیں طاقت کے لیے قطرے پلائے جا رہے ہیں اور نرم خوراک بھی دی جا رہی ہے۔