دیر(بیورو رپورٹ ) ڈی پی او مشتاق احمد نے مائنگ پراجیکٹ کوہستان سائیٹ دورے کے دوران کہا کہ موجودہ سیکورٹی حالات کے پیش نظر پولیس چوکس رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔ غیرملکیوں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا وقار احمد نے ادنزئی مائننگ پراجیکٹ سرکل کوہستان سائیٹ اور رہائشی کیمپس کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل کوہستان شفیع شفاء، ایس ایچ او تھانہ شرینگل نوشیروان خان اور ایس ایچ او تھانہ پاتراک اعجاز خان بھی موجود تھے۔ ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نے ڈی پی او دیر بالا کو فارنرز سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی پی او دیر بالا نے ایس ڈی پی او سرکل کوہستان اور ادنزئی مائننگ پراجیکٹ سکیورٹی انچارج کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔موجودہ سیکورٹی حالات کے پیش نظر الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔ فارنرز سیکورٹی کے حوالے سے جاری SOPs پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔ اپنے اردگرد مشکوک افراد و گاڑیوں پر کھڑی نظر رکھیں۔ اپنے تحفظ کی خاطر حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ لازمی استعمال کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جاسکیں۔