
لوئیر دیر) لوئر دیر کے علاقہ میدان برغنڈو میں مدرسہ کے مہتمم مولانا انعام اللہ کے قتل اور ان کے بھائی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے اور میدان میں ایک بار پھر بد امنی سراٹھانے کے خلاف عوام علاقہ کا زبردست احتجاجی مظا ہرہ نماز جمعہ کے بعد عوام سڑکوں پر نکل کر کمبڑ بازار چوک کو بندکرکے احتجاجی مظا ہرہ کیا میدان آمن کمیٹی کے رہنماووں نے مولانا انعام کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیااور الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیاکہ اگر مولانا انعام اللہ کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو عیدالا ضحی کے بعد لائحہ عمل طے کرینگے احتجاجی مظا ہرہ سے میدان آمن کمیٹی کے صدر وسابق ایم پی اے حاجی سعید گل، آمن کمیٹی کے ترجمان اخون زادہ سعید اللہ، جے ائی یوتھ لوئر دیر کے صدر عتیق الرحمان، الخدمت فا ونڈیشن کے صدر حیفظ اللہ خاکسار، پی ٹی ائی کے سالم خان، مسلم لیگ ن کے جہان زا دہ کاکا، مرکزی مسلم لیگ کے عمر انس،مولانا دلارم، عنایت اتمان، انجمن تاجران کے صدر شاہی ملک، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ دنوں میدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا انعام اللہ کو قتل کرنے پرتشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ واقعہ کے ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے میدان کے عوام میں تشویش پا ئی جاتی ہے انھوں نے کہا کہ میدان کے عوام پرامن اور محب وطن ہے بے گناہ علماء کرام کو قتل کرنا ظلم اورنا انصافی ہے اس سے قبل بھی میدان میں دہشت گردی کی وجہ سے عوام علاقہ نے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے اور ایک بار پھر بے گناہ لوگوں کو قتل کرکے کچھ عناصر میدان کی پر آمن حالات خراب کرنے کے درپے ہے اور عوام میں خوف وہراس پھیلانا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ پختونوں کا خون سستا اور انہیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے عوام مزید جنازے اٹھانے کے لئے تیار نہیں پولیس اور دیگر ایجنسیاں جس پرقومی خزانہ سے بھاری رقومات خرچ کی جا تی ہے ابھی تک ملزمان کا سراغ نہ لگا سکے انھوں نے کہا کہ اگر ائندہ ایسی طرح ٹارگٹ کیلنگ کی گئی تو لاشوں کو پولیس تھانوں کے سامنے رکھ کر اس وقت تک نہیں دفنائینگے جب تک ان کی ملزمان گرفتار نہیں کی جاتی ہے انھوں نے مولانا انعام اللہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے جبکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔