کمشنر بنوں ڈویژن کی زیر صدارت عیدالاضحی کی انتظامات پر اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

Spread the love

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کی زیر صدارت عیدالاضحی کیلئے انتظامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے گزشتہ روز کمشنر آفس میں ایک اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔
اجلاس میں کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کیطرف سے عیدالاضحیٰ کیلئے امن و امن برقرار رکھنے، تینوں ڈپٹی کمشنروں کی سٹیشن پر موجودگی، کسی ایمرجنسی صورت میں وہاں نگران آفیسر کی تعیناتی، سپیشل صفائی مہم کے تحت عید گاہوں کی صفائی اور جانوروں کی آلائشوں و باقیات کو ٹھکانے لگانے کیلئے ریجنل میونسپل آفیسر بنوں کی نگرانی میں ڈبلیو ایس ایس ایس سی کے ساتھ مشترکہ پلان کی تشکیل کی ہدایت کی. کمشنر نے محکمہ لا ئیو سٹاک کے حکام کو مویشی منڈیوں میں جانوروں کی بیماریوں کی دیکھ بال کے انتظامات کو عوامی امنگوں کے مطابق رکھنے کی بھی ہدایت کی. ٹریفک کی روانی کیلئے پلان تشکیل دینے اور پانی کی نہروں میں نہانے اور کشتی رانی کو حادثات سے بچانے کیلئے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت آرڈرز جاری کزنے کی تاکید کی ، مسافروں کے آنے جانے والی گاڑیوں میں مناسب کرایوں کو یقینی بنانے، پارکوں میں جھولوں و دیگر تفریحی آلات کی جانچ پڑتال کے بعد فٹنس سرٹیفیکیٹ کے اجراء، خواتین کی حفاظت کیلئے خریداری مراکز میں لیڈی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی ہدایت کی. اسی طرح انہوں نے سپرنٹینڈنگ انجینئر سی اینڈ ڈبلیو کو سڑکوں اور پلوں کی فوری مرمت کیلئے بھاری مشینری کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ، ڈائریکٹر خلیفہ گل نواز ہسپتال کو تمام ہسپتالوں میں صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی. کمشنر نے سیر و تفریح کے مقامات پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی. ڈپٹی کمشنروں کو جیل، ہسپتال اور یتیم خانوں کے دورے کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر عمران شاہد، ڈپٹی کمشنر شاہ سعود خان، ڈپٹی کمشنر لکی مروت، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ڈائیریکٹر خلیفہ گلنواز ہسپتال، سپرنٹینڈنٹ انجینئر سی اینڈ ڈبلیو،ریجنل میونسپل آفیسر، ڈی ایچ او بنوں، لکی مروت اور شمالی وزیرستان، اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بنوں لکی مروت اور شمالی وزیرستان موجود تھے۔
اس کے علاؤہ کمشنر بنوں نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے چوبیس گھنٹے فعال کنٹرول روم کے قیام اور تمام متعلقہ محکموں کو آپس میں روابط بہتر رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ عوامی تکالیف و شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button