ثمرباغ: بجلی کی نارواں لوڈشیڈنگ اور احتجاجی مظاہرہ میں سوشل میڈیا پوسٹ کی خلافگیری

Spread the love

ثمرباغ ()
بجلی کی نارواں لوڈشڈنگ ، امن او امان اور گستاخانہ سوشل میڈیا پوسٹ کی خلاف احتجاجی مظاہرہ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سب ڈویژنل بازار ثمرباغ میں بجلی کی نارواں لوڈشڈنگ ، شدید مہنگائی ، امن و امان اور سوشل میڈیا پر گستاخانہ پوسٹ کی خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ایکشن کمیٹی تحصیل ثمرباغ اور سول سوسائٹی کی زیر احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں شہریوں کی شرکت۔
مظاہرین سے سلیم خان،حاجی حیات اللہ ،محمد اقبال و دیگر کا خطاب
مظاہرین نے مین شاہراہ کو بند کرکے واپڈا کی خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مقررین نے واپڈا گریڈ اور دفتر کو تالے لگانے کا اعلان کیا ، کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے جبکہ علاقے میں امن و امان کی خراب صورتحال بھی قابل تشویش ہے۔
مقررین نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ پوسٹ شیئر کرنے والے کو گرفتار کرنے اور اسکو کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button