
سوات(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی اور سٹی میئرسوات شاہد علی خان نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کا فروغ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے بھر پور انداز میں اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، جہانزیب کالج کی تاریخی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے درسگاہ کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے، زندگی کے ہر شعبے میں نام پیدا کرنے والے اس تاریخی درسگاہ میں پڑھے ہیں، وہ گزشتہ روز جہانزیب کالج انٹرپری بورڈ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے پری بورڈ امتحان میں پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے جبکہ اسٹاف کو بھی بہترین کارکردگی پر شیلڈز دئیے جبکہ جہانزیب کالج کے پرنسپل نے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کئے جس میں کالج ہذا کے دونوں بلڈنگز کے درمیان رابطہ پل کی تعمیر، کالج میں سولر سسٹم کی تنصیب، کالج کیلئے نئے بسوں کا انتظام کرنے سمیت دیگر مسائل شامل تھے جس پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی اور سٹی میئر شاہد علی خان نے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جہانزیب کالج کی تاریخی درسگاہ کے بلڈنگ کی تعمیر سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے پہلے بھی اپنا کردار ادا کیا اور انشاء اللہ آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرینگے۔