ثمرباغ ٹائیگرز کے طلحہ اور عبد الرحمن کی شاندار کارکردگی، قومی لیول میں جگہ بنانے کی امید

Spread the love

سپورٹس
پی سی بی کے زیر اہتمام ملاکنڈ ریجنل ٹورنامنٹ میں ثمرباغ ٹائیگر کرکٹ کلب کے طلحہ حیات اور عبد الرحمان کی شاندار کامیابی

تفصیلات کے مطابق شینا کرکٹ کلب کی جانب سے کھیلنے والے طلحہ حیات بیٹنگ میں تیسرے نمبر پر رہے جبکہ باؤلنگ میں عبد الرحمٰن چوتھے نمبر پر رہے ہیں۔
تحصیل ثمرباغ کے ان دو ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں عبد الرحمٰن اور طلحہ حیات نے پی سی بی کے زیر اہتمام ضلعی کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز شینا کرکٹ کلب تیمرگرہ کی جانب سے کھیلتے ہوئے انتہائی شاندار کھیل کے بدولت لکی سٹار کرکٹ کلب تیمرگرہ کے خلاف اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
عبد الرحمٰن کے 6 وکٹیں حاصل کی جبکہ طلحہ حیات کے 151 وکٹری ناٹ آؤٹ سکور بنائے تھے۔
دونوں کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں متاثر کن کھیل پیش کیا اور شنید ھے کہ یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دونوں کھلاڑی اپنی ایسی ہی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر قومی لیول کے کرکٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button