صحافی خلیل جبران کے قتل کے خلاف قبائلی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) صحافی خلیل جبران کا قتل، ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر قبائلی اضلاع کے صحافیوں کا احتجاج، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ، حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی،تمام پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائیں گئے۔تفصیلات کے مطابق ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے صدر قاضی فضل اللہ کی ہدایات پر قبائلی اضلاع کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا۔ضلع باجوڑ سے لیکر جنوبی وزیرستان تک کے تمام پریس کلبوں کے سامنے صحافی خلیل جبران کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہروں میں صحافیوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔مظاہرین نے سیاہ پرچم، بینرز اٹھاکرخلیل جبران کے قتل کی مذمت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button