لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر و نمائندہ خیبر نیوز ٹی وی خلیل جبران کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ واقعہ بزدلانہ فعل ہے۔ حکومت فوری کاروائی کرکے قاتلوں کو گرفتار کریں۔ یہ ایک انتہائی بزدلانہ اور افسوسناک واقعہ ہے۔ ضم اضلاع میں صحافی محفوظ نہیں ہیں لہذا صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button