
لوئیر دیر
عید الاضحی کے تین دنوں کے دوران ضلع دیر لوئر میں مختلف نوعیت کے 78 واقعات مختلف مقامات پر رونما ہوئے،جسمیں 28 میڈیکل ایمرجنسیز، 9 روڈ ٹریفک حادثات، 4 ریکوری اور پہاڑی سلسلوں اور جنگلات میں آگ لگنے کے 9 واقعات رونما ہوئے ریسکیو1122 لوئیر دیر کے انچارج ابرار علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ ریسیکو1122عیدالاضحی کے دوران ریسکیو 1122 ٹیم نے ان واقعات پر بروقت رسپانس کرتے ہوے عوام الناس کو سروسیز فراہمی یقینی بنائی جسمیں بعض زخمیوں کو موقع پر اور بعض کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں کو منتقل کیا۔ جبکہ کہ دیر لوئر دیر کے مختلف پہاڑوں اور جنگلات میں آگ لگنے کے 9 واقعات پیش آئے جس پر ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے بروقت ریسپانس کیا اور فائر فائٹنگ کر کے مزید نقصانات سے بچاتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔اس کے ساتھ ساتھ ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ مریضوں کو ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی میں ضلع کے اندر اور صوبے کے مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیاگیا۔یسکیو1122 دیر لوئر کے اہلکاروں نے عید الاضحی نماز کے دوران مختلف مساجد اور عید گاہوں میں ڈیوٹیاں بھی سرانجام دیا۔ ماہر غوطہ خور اور میڈیکل ٹیمیں دریائے پنجکوڑہ میں مختلف مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے موقع پر الرٹ تھے رباط شنگریلا ہوٹل کے قریب میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا تھا ریسکیو 1122 کے جوان 24 گھنٹے سٹیشنوں میں موجود اور الرٹ ہے عوام الناس کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ٹال فری نمبر 1122 پر کال کریں۔