
دیر(بیورو رپورٹ ) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس لائبریری کے موضوع پر تین روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا,جس مین ملک بھر کے جامعات سے طلباء اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں تین روزہ قومی کانفرنس Exploring the Nexus Artificial intelligence and Library’s کا انعقاد کیا گیا۔
قومی کانفرنس کا بنیادی مقصد لائیبریری اور انفارمشن سائنسز کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے ممکنہ استعمال کو تلاش کرنا اور اسکے سماجی، اخلاقی، اور تکنیکی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ کانفرنس کے اہم موضوعات میں لائبریریوں کے انتظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال، صارف کے تجربے میں اضافہ ،علم کی دریافت، اخلاقیات اور لائبریریوں میں اسکے نفاذ میں درپیش چیلنجز شامل ہے۔
مجموعی طور پر 180 مرد وخواتین شرکاء کانفرنس میں شریک ہے ۔
افتتاحی سیشن سے مہمان خصوصی ڈائیریکٹر جنرل پاسٹک پروفیسر اکرم شیخ، وی سی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر علی محمد خان یوسفزئی اور سرپرست اعلیٰ وی سی ایس بی بی یو پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے چیرز شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے چیرمین ڈاکٹر عرفان اللہ نے شرکاء کا خیر مقدم کیا ۔ ڈاکٹر سعید اللہ جان،اور ڈاکٹر زکریا نے کانفرنس میں شامل ہونے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کے پہلے دن مختلف تکنیکی سیشنز کا انعقاد کیا گیا جسمیں پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے شرکاء نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے مختلف پہلوؤں اور لائبریری اور انفارمشن سائنس کے ساتھ انضمام پر اپنے موضوعات پیش کئے۔