پشاور: پولیس کانسٹیبل بھرتی میں شفافیت اور میرٹ کے تحت فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد

Spread the love

پشاور ۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور میں خصوصی کمیٹی کی نگرانی شفاف طریقہ کار کے تحت اور میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے کانسٹیبل بھرتی کا عمل جاری ہے

پشاور ۔ ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے آج ملک سعد شہید پولیس لائن میں حسن خیل بھرتی امیدواروں کیلئے منعقد فزیکل فٹنس ٹیسٹ (ناپ تول) کی نگرانی کی

پشاور ۔ اس موقع پر ایس پی سکیورٹی کمال حسین، انسپکٹر شاکر خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے

پشاور ۔ ایٹا کے زریعے تحریری ٹیسٹ پاس کرکے کامیاب 31 امیدواروں نے خصوصی فزیکل ٹیسٹ ناپ تول میں حصہ لیا

پشاور ۔ سی پی او سے موصول شدہ گائیڈلائنز اور ایس او پیز کے مطابق سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کی ہدایت پرخصوصی کمیٹی کی نگرانی میں مرحلہ وار کانسٹیبل بھرتی کا عمل جاری ہے

پشاور ۔ شفاف طریقہ کار کے مطابق میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی کمیٹی کی نگرانی میں فزیکل فٹنس کے بعد کامیاب امیدواروں کو بھرتی کیا جائیگا
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس میں تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدوارں کیلئے فزیکل ٹیسٹ منعقد کیا گیا، ملک سعد شہید پولیس لائن میں خصوصی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 31 امیدواران نے حصہ لیا ، سنٹرل پولیس آفس سے موصول شدہ گائیڈ لائن اور ایس او پیز کے مطابق مرحلہ وار کانسٹیبل بھرتی کا عمل جاری ہے جس کیلئے سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارکی نگرانی میں ایس پی سکیورٹی کمال حسین ، او ایس آئی انسپکٹر شاکر خان پر مشتمل خصوصی کمیٹی نے امیدواروں سے فٹنس ٹیسٹ لیا گیا، تمام امیدواروں سے شفاف طریقہ کار کے تحت اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی کمیٹی کی نگرانی میں ٹیسٹ لینے کے بعد کامیاب امیدواروں کو بھرتی کیا جائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button