سوات: وزیر جنگلات فضل حکیم خان کا سیدو شریف ہسپتال کا اچانک دورہ، سہولیات پر اطمینان کا اظہار

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو شریف ہسپتال کا بغیر اطلاع اچانک دورہ کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو شریف ہسپتال میں صحت کی سہولیات، ہسپتال میں عوام کو علاج معالجے کے معیارسمیت ہسپتال میں صفائی کی صورتحال اور ادویات کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا صوبائی وزیر سیدو شریف ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں بھی گئے اور وہاں پر زیر علاج مریضوں کی خیریت اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کی تیمار داری کے لئے موجود اہل خانہ سے بھی گفتگو کی اس موقع پرزیر علاج مریضوں نے ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کا عزم رکھتے ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button