
لوئیر دیر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے ہفتہ وار کرگردگی رپورٹ جاری کردیاتفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ کنٹرول روم کو گزشتہ ہفتے (3679) کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے (44) ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجے میں (45) متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا گیا.(07) ٹریفک حادثہ،(30) میڈیکل ایمرجنسیز، (03) گولی لگنے اور (04) دیگر متفرق واقعات میں خدمات فراہم کیں۔(39) مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کے لیے ظلع کے اندر اور باہر ریفرل ایمرجنسی کے تحت بہتر علاج کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور احکامات جاری کیے کے پیش آنے والی کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت شہریوں کو بہترین ریسکیو سروس فراہم کریں۔