وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب حیات آباد پشاور میں صوبائی سیکرٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات شاہد زمان کے گھر گئے اور ان سے انکے والد و سابق آئی جی پولیس گوہر زمان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ مرحوم کے بھتیجے و سپرنٹینڈنگ انجینئر محکمہ آبپاشی انجینئر باتور زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ زاہد چن زیب کچھ دیر وہاں رہے، شاہد زمان اور انکے دوسرے بھائیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔