باجوڑ: منشیات کیخلاف پولیس کی کارروائی، 1.65 کلو چرس کے ساتھ ملزم گرفتار

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی)  منشیات کیخلاف تھانہ لوئی سم پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی۔ 1.65 کلو چرس کیساتھ ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری۔ ڈی ائی جی ملاکنڈ محمد علی خان کی واضح احکامات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد کی قیادت اور براہ راست نگرانی میں ضلع بھر میں موجود منشیات کے مکروہ دھندے سے منسلک عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلے میں اج سرکل ڈی ایس پی خار عبدالعزیز کی نگرانی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ لوئی سم رشید احمد نے کارروائی کرکے بدوران ناکہ بندی بدنام زمانہ منشیات فروش مسمی شفیق الرحمن کے قبضے سے ایک کلو اور 65 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو موقع پر گرفتار کیاگیا جنکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button