پاکستان بیت المال سویٹ ہوم میں بیت المال پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام

Spread the love

پاکستان بیت المال سویٹ ہوم (یتیم خانہ) میں جاری بیت المال پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن ٹو اختتام پذیر۔ پی ایس ایچ لیاقت کی ٹیم نے پی ایس ایچ امین کی ٹیم کو ہرایا۔فائنل میچ کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرتاج محمد وزیر اور ڈسٹرک یوتھ افیسر فواد احمد تھے اس موقع پر کثیر تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی اے ڈی پی بی ایم باجوڑ عبد الباری شاہ اور ایم ڈی شنواری کرکٹ اکیڈمی محمد اسماعیل بھی اس موقع پر موجود تھے مہمان خصوصی نے ونر اور رنر ٹیموں کے لیے کیش پرائس کا بھی اعلان کیا یاد رہے کہ یہ ٹورنامنٹ ایک مہینے سے جاری تھا جس میں صرف یتیم بچوں کو کھیلنے کی اجازت تھی جس کو بیت المال سویٹ ہوم کے اسٹاف ممبر حسیب اللہ نے بہترین طریقے سے ارگنائز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button