ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے ہدایات کی روشنی میں آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیمون رایٹس جناب طارق حسین کے زیر صدارت دیر پائین میں جنگلات میں آگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس
ڈسرکٹ فارسٹ آفیسر جناب آصف علی شاہ نے فارسٹ ایریا فائیرمنجمنٹ 2024 کے حوالے فورم کو تفصیلی بریفینگ دی۔
۔ 2019 کے ایس۔ او۔ پی کے مطابق جنگلات میں آگ کی روک کے لئے تمام محکمہ جات کو زمہ داری حوالہ کی گئی ہیں۔ ایس۔ او۔پیز کو فارسٹ منجمنٹ گروپ میں شئیر کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفسر نے بڑی رقبے پر آگ بھجانے کے عمل میں کلیدی کرداار ادا کرنے پر، پاک ارمی، ضلعی انتظامیہ ، تمام ڈیپارٹمنٹ، سیول ڈیفینس ، ریسکیو1122 پولیس، لیویز، وائلڈ لائف، ٹی۔ایم۔ ایز کا شکریہ ادا۔ جو ویلنٹیر، فائیر فائیٹر اپریشن میں زخمی ہوچکے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ مزید بتایا کہ
۔ دیر پائین میں 25170 ایکڑ رقبے پر پروٹیکٹیو فارسٹ ہیں جبکہ 60 ہزار ایکڑرقبے پر پرائیوٹ سٹیٹ لینڈ فارسٹ ہیں۔ جنگلات میں مختلف جگوں پر فائیر لائین پر کام جاری ہیں۔ مختلف جگہوں سے خشک گاس اکھٹاکررہے ہیں۔ کیوک ریسپانس فورس بنائی گئی ہیں تمام محکمہ جات کم سے کم دس ملازمین کی نوٹیفییکشن کریں۔ ایک ٹیم لیڈر مقرر کی جائے تاکہ وہ جنگلات میں آگ لگنے کی صورت میں مجموعی انچارج ہوگا اور ساتھ ساتھ اپریشن کی نگرانی بھی کرے گا۔
ہدایات
۔ جنگلات ہماری قومی اثاثہ ہیں اس کی تحفظ ہر شہری پر فرض ہیں۔
۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہیں جہاں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت نقصان ہوا۔
۔ فارسٹ اور وایلڈ لایف ڈیپارٹمنٹ اپنے جنگلاتی / پہاڑی علاقوں میں اپنے محکموں کے اہلکاروں کی لسٹ ، موبائیل نمبر، شئیر کریں جہاں ان کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ان علاقوں کے نام اورتفصیل بھی شئیر کریں۔
۔ محکمہ جنگلات ، محکمہ وائلڈ لایف، ٹی۔ ایم۔ایز ہاٹ سپاٹ ایریاز میں آگاہی بینرز لگائے اور لوکل کمونیٹی کے ساتھ میٹنگ کرکے پمپلیٹ تقسیم کریں۔ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ پی۔ ٹی۔ سی ۔ ایل اور موبائیل نمبرز بھی شئیر کریں تاکہ آگ لگنے کی صورت میں فارسٹ کا چوکیدار ، لوکل کمیونٹی بروقت اطلاع کریں۔
۔ جو لوگ جنگلات کو آگ لگانے میں ملوث ہیں محکمہ فارسٹ اور پولیس دو دنوں میں انکوائیری کرکے ان کے خلاف ایف۔ ائی۔ ار درج کریں۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے پہلے ہی سے جنگلات میں روک تھام کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کی ہیں۔
۔ دیر پائین میں پہاڑی علاقوں میں لوکل کمیٹیاں بنائی جائے۔
۔ سیاحوں کو جنگلات میں کھانے پکانے اور آگ جلانے سے روکا جائے۔ اس حوالے سے آگاہ مہم شروع کی جائے۔
۔ جنگلات کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔
۔ وائلڈ لائیف واچر روزانہ کے بنیاد پر اپنے علاقوں کے بارے میں ڈسٹرکٹ وائلڈ لایف آفیسر کو اپنے ایریا کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔
میٹنگ میں ایڈیشن اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب حضرت بلال ، ڈی۔ ایف ۔ او وائیلڈ لایف جناب سجاد خان ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 جناب ابرار علی، اسسٹنٹ ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ جناب عمر رحمن ، ڈسٹرکٹ انچارج سیول ڈیفینس، شہزاد درانی ، نمائیندہ پولیس، رینجر آفیسر، ٹی۔ ایم۔اوز نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی جناب محمد داود سلیمی ، اسسٹنٹ ثمرباغ جناب محمد سہیل نے بذریعہ زوم میٹنگ شرکت کی۔