سوئس سفیر جارج سٹینر کی پاکستانی علاقوں میں ہلال احمر کی مخلص خدمات کی تعریف

Spread the love

اسلام آباد ( )پاکستان میں سویٹزرلینڈ کے سفیر جارج سٹینر نے ہلال احمر پاکستان کی قدرتی آفات و سانحات میں خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے تمام ممالک متاثر ہوئے ہیں مگر پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے اور ہو بھی رہا ہے۔سیلاب متاثرہ گھرانوں کی مدد کر کے ہلال احمر نے اپنے مینڈیٹ کا احترام کیا اور انسانیت کی بقا کے لیے فرض نبھایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری سے ملاقات کے موقع پر کیا۔سوئس سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات میں پاک سوئس تعلقات،باہمی تعاون کے علاؤہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث انسانیت کو درپیش مسائل، مصائب سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔سوئس سفیر جارج سٹینر نے ہلال احمر پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سفارتی تعلقات کے استحکام کے لیے سردار شاہد احمد لغاری کی کاوشوں کی تعریف کی۔سوئس سفیر جارج سٹینر نے سردارشاہد احمد لغاری کی قیادت میں ہلالِ احمر پاکستان کے اقدامات، جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے حوالے سے انسانیت کی خدمت کو گرانقدر قرار دیا۔انہوں نے ہلال احمر پاکستان کے لیے تعاون کی نئی راہیں کھولنے کی بھی یقین دھانی کرائی۔اس موقع پر دونوں اطراف سے یادگاری سوئنیر کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button