پشاور پولیس کی سرگرمی: سٹریٹ کرائمز اور گینگز کے خلاف کارروائیوں میں تیزی

Spread the love

پشاور( ) پشاور پولیس نے شہر سمیت نواحی علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سی سی پی او سید اشفاق انور اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایات پر سنگین جرائم میں ملوث سرگرم گروہوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئیں ، سٹریٹ کرائمز میں ملوث سنیچرز کے خلاف ماہ اکتوبر سے جاری کامیاب آپریشن کے دوران خطرناک وارداتوں میں ملوث 6سنیچرز کو پولیس پر فائرنگ کرکے مقابلوں کے دوران ہلاک جبکہ سٹریٹ کرائمز میں ملوث گینگز کے 117 خطرناک ملزمان کو زخمی میں گرفتار کیا گیا،آپریشن سنیچرزکے دوران مجموعی طور پراسلحہ کی نوک پر شہریوں سے چھینے گئے 130عدد قیمتی موبائل فونز، 34عدد موٹرسائیکل ، 5عدد موٹرکار، چار عدد کلاشنکوف، 108عدد پستول، 50عدد میگزینزاور سینکڑوں کی تعداد میں کارتوس بھی برآمد کیے گئے ،

سی سی پی او پشاور سید اشفا ق انور نے سٹریٹ کرائمزکے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کر نے کی ہدیات کر تے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال اور امن وامان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، موثر حکمت عملی کے تحت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تردستیاب وسائل کو بروکار لائے جا رہے ہیں ،خصوصی آپریشن کے ودران گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے دوران سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں 48 فیصد کمی آئی ہے

اسی طرح ضلع بھر میں ڈویژنز کی سطح پر ایس پیز کی نگرانی میں موٹرکار سنیچنگ/کار لفٹنگ ، موٹرسائیکل سنیچنگ /لفٹنگ، چوری، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاون کیا گیاہے، رواں سال کریک ڈاون کے دوران 94گینگز کو بے نقاب کرکے ملوث 250ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے ،

گینگز کے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینی گئی اور چوری شدہ قیمتی مسروقہ اشیاء فروخت کرکے حاصل کی گئی رقم ایک کروڑ37 لاکھ ر وپے سے زائد رقم،181عدد چھینے گئے قیمتی موبائل فونز ،38عدد موٹر سائیکل،12عدد موٹر کار،6عدد رکشہ ،تین تولے طلائی زیورات کیساتھ ساتھ دیگر متفرق اشیاء برآمد کرنے سمیت وادراتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button