شرینگل میں شہریوں کا سپریم کورٹ کے سیاسی فیصلوں کے خلاف احتجاج، ریلی نکالی

Spread the love

دیر (بیورو رپورت ) شرینگل بازار میں شہریوں نے سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں کیس میں سیاسی فیصلوں کا کردار ادا کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا, مظاہرین نے ریکی بھی نکالی۔ گذشتہ روز دیر بالا کے تحصیل شرینگل میں شہریوں نے مظاہرہ کیا ۔مظاہرین جن میں مشتاق اور دیگر شامل تھے مقررین نے کہا کہ سپریم کورٹ ایک آئینی ,عدل و انصاف کا ادارہ ہے جہاں لوگ انصاف کیلئے جاتے ہیں۔ مشتاق آحمد نے آفسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں سپریم کورٹ میں اعلی کے ججوں نے مزکورہ کیس میں قانونی نہیں بلکہ سیاسی کردار ادا کیا جس سے انصاف کا جنازہ نکل گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وہ فیصلہ دیا ہے جو پی ٹی آئی نے مانگا ہی نہیں تھا۔ لہذا عوام سپریم کورٹ کا احترام کرتا ہے لیکن انکے سیاسی کردار کے مکمل خلاف ہے۔اس پہلے مظاہرین نے ریلی نکالی اور ریلی کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس میں سپریم کورٹ کا سیاسی کرداد اور انصاف کے برخلاف فیصلے نا منظور ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button