
علاقہ دروش میں یوسف خان نامی شخض کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش لوئر چترال پولیس نے ناکام بنادی.
تھانہ دروش پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے علاقہ دمہ گول رضاندہ ڈھپ دروش میں ایک شخض کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا ڈرامہ رچانے پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم اور ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI حیدر حسین کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی ۔
تفتیشی ٹیم نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والے مرکزی ملزمان انور ، غنی الرحمن اور امیرالدین کو گرفتار کرلیا۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس