
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے سیکرٹری جنرل صوفی حمید شہید ہوگئے۔ ملزمان وار دات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب۔ جمعرات کے شام ضلع باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ عنایت قلعہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جماعت اسلامی باجوڑ کے سیکرٹری جنرل اور صدر آل تاجر برادری ضلع باجوڑ صوفی حمید کو شدید زخمی کردیا۔ جنہیں فوری طورپر ہیڈکوارٹرہسپتال خار منتقل کردیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی شہید ہوگئے تھے۔ ہسپتال میں پارٹی کارکنان اور قریبی دوست ان کی موت پر زاروقطار روتے رہے۔ باجوڑ میں کافی عرصے سے ٹارگٹ کلنگ کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور آئے روز بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کیوجہ سے عوام میں سخت خوف وہراس پایاجاتاہے۔ امن مارچ اور احتجاجی مظاہروں کے باوجود بھی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے کہا ہے کہ عنایت کلی میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اور بہت جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔