
اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے دسمبر کے مہینے میں 2095 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے دسمبر 2023 میں 2095 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں،
جس سے رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 29604 ہوگئی۔
نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 2.60 کروڑ روپے ہے۔
ایس سی سی کے مطابق، 57 فیصد نئی کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں، 41 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں تھیں، اور بقیہ دو فیصد پبلک لمیٹڈ (غیر فہرست شدہ)،
غیر منافع بخش تنظیمیں، لمیٹڈ پارٹنرشپ فرمز اور غیر ملکی کمپنیاں تھیں۔