سیارچے سے حاصل شدہ نمونوں میں پانی کی موجودگی کا انکشاف

Spread the love

 امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق بینو سیارچے سے حاصل کیے گئے نمونوں میں پانی، کاربن اور آرگینک مالیکیول پائے گئے ہیں۔

ناسا ایڈمنسٹریٹر بِل نیلسن کے مطابق حاصل ہونے والے نمونوں کے ابتدائی تجزیے میں کاربن کی بہتات پائی گئی ہے۔زمین پر آنے والے نمونوں میں یہ نمونہ سب سے زیادہ کاربن والے سیارچے کا ہے۔ ابتدائی تجزیہ بتاتا ہے کہ نمونے اپنے اندر پانی، معدنیات اور کاربن کی بہتات رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سیارچے کے نمونے سے حاصل ہونے والی معلومات ہمیں اپنے سیارے کی حفاظت میں مدد دے گی۔ نمونوں پر کی جانے والی تحقیق ابھی اور مستقبل میں کائنات کے اصل کے متعلق معلومات فراہم کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button