گوگل میٹ کی گروپ کالز میں نئے فیچر کی شمولیت متوقع

Spread the love

رواں برس کی ابتداء میں گوگل میٹ نے 1:1 گفتگو کے لیے 1080 پکسل ریزولوشن متعارف کرائی تھی اور اب یہ فیچر گروپ کالز میں بھی متعارف کرایا جانے والا ہے۔

ذرائع کے مطابق گوگل اب میٹ کے ویب ورژن میں تین یا تین سے زیادہ افراد کے ساتھ گفتگو میں 1080 پکسل ریزولوشن متعارف کرانے جارہا ہے۔

اگر صارفین کے پاس اس ریزولوشن کا اندرونی یا بیرونی کیمرا ہوگا، تو صارف کو گفتگو شروع ہونے سے قبل بہتر اسٹریمنگ کوالٹی کے لیے کہا جائے گا۔

یہ فیچر بائی ڈیفالٹ بند ہوتا ہے جبکہ اس کو سیٹنگ مینو سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button