ضلع دیر: جماعت اسلامی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس، حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید

Spread the love

تیمرگرہ بیورونیوز
امیر جماعت اسلامی ضلع دیر پائین اعزاز الملک افکاری کے زیر صدارت جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صاحبزادہ محمد یعقوب خان نائب امیر جماعت اسلامی ضلع دیر پائین ،جنرل سیکریٹری انجنئیر حافظ یعقوب الرحمن، احسان الحق سابق ضلع ناظم ، سابق ایم پی اے سعیدگل ، عمران الدین ایڈوکیٹ ، فضل ودود ، سید مشرف شاہ ، ضیاء اللہ ، سیف الاسلام اور عتیق الرحمن نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع دیر کے گوناگوں مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ میڈیکل کالج میں ملازمین کی بھرتیوں اور سالانہ 18 کروڑ کی تنخواہیں دینے کے باجود بھی کلاسز کا اجراء نہیں کیا گیا۔ یہ میگا کرپشن سیکنڈل ہے جو تاحال تحقیقات کا متقاضی ہے۔یہ موجودہ حکومت کی بری طرح ناکامی ہے۔سیاسی کمیٹی نے بلامبٹ ایریگیشن چینل کی عدم مرمت پر اظہاری برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ زمین بنجر ہوگئی۔ عوام شدید مشکلات کا شکار ہے۔ حکومت ایک کلوٹ کی تعمیر نہیں کر سکتی۔ چار سال نہری منصوبہ برباد ہوگیا۔ سیاسی کمیٹی نے محکمہ تعلیم دیر لوئر کی بربادی ، سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کی بھی سخت مذمت کی۔ کوٹو ہائیڈل کی عدم تکمیل پر سخت افسوس کا اظہار کیا گیا۔ تیمرگرہ بیوٹیفیکشن کی آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچے۔تیمرگرہ شہر مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ عوام کو شدید مشکلات ہے۔
واپڈا کی بھاری جرمانوں ، ناروا ٹیکسز کی بھرمار اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کہ بھرپور مذمت کرتے ہوئے سیاسی کمیٹی نے کہا کہ ان تمام مسائل پر قوم کی بھرپور نمائیندگی کریں گے اور حکومت نے ان پر غور نہیں کیا تو یہاں بھرپور احتجاج کرکے آواز اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button