سوات: گٹوسرکوٹنئی میں لڑکے اور لڑکی کے قتل کا پردہ فاش، والدین گرفتار

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل خوازہ کے علاقے گٹوسرکوٹنئی میں ایک ماہ قبل لڑکے اور لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ہے اور دونوں کو والدین نے قتل کرکے لڑکی کی موت غلطی سے گولی چلنے اور لڑکے کی خودکشی کاڈرامہ رچایا گیا تھا۔ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل الطاف حسین کے مطابق تھانہ فتح پور کی حدود میں واقع علاقے گٹوسرکوٹنئی میں 6جولائی کو ایک جواں سال لڑکی مسماۃ(ر)دخترشیرعالم کی فائرنگ سے موت واقع ہوئی تھی۔لڑکی کے والد نے غفلت سے فائرنگ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی جبکہ چار روز بعد 10جولائی کونوجوان شیر محمد ولدشیربہادرکی موت واقع ہوئی اوروالدنے اسے خودکشی کا رنگ دیاتھا۔تاہم پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹس کے بعد انکوائری شروع کردی۔ تفتیش کے دوران ثابت ہوگیا کہ دونوں لڑکے لڑکی کو قتل کیاگیاہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کے مابین ناجائز تعلقات تھے اور اسی بناپر دونوں والدین نے صلاح مشورہ کرکے اپنے بچوں کوقتل کیا ہے۔جس پر پولیس نے اپنی مدعیت میں دونوں کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کوگرفتار کرلیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button