ملاکنڈ: کمشنر ثاقب رضا اسلم کی زیرصدارت گرینڈ جرگہ، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین

جرگہ میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان ، اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی جناب سہیل خان ، ایم ۔ پی۔ اے جناب ہمایون خان ، تحصیل ناظم ادئینزئی جناب فیروز شاہ ادئنزئی گرینڈ جرگہ کے مشران جناب الطاف حسین ، جناب نصیب اللہ ، جناب خورشید علی خان ، جناب اسحٰق ، جناب محمد اقبال اور جناب گل ذادہ، جناب امیر نوشاد، جناب علی خا وغیرہ اور دیگر مشران نے شرکت کی۔
جرگہ کے مشران نے اوسکئ زمینی تنازعہ اور عدالتی احکامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب ثاقب رضا اسلم نے مشران جرگہ کو مطمئن کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح معزز عدالت ہائے نے احکامات صادر فرمائے ہیں اسی معزز عدالت کے فیصلہ پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کو متنازع زمین کی پیمائش اور حدودات کا تعین کرکے متعلقہ فریقین کو ان کا حصہ/حق حوالہ کرنے کی احکامات صادر کئے۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے علاقائی تنازعات کے حل میں جرگہ کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے تمام عوامی مسائل کا حل باہمی افہام و تفہیم سے حل کئے جائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button