گزشتہ روز جنوبی کوریا کی چنگنام نیشنل یونیورسٹی کے ایک وفد نے پاک – کوریا پروجیکٹ کے مینجر و چونگنام نیشنل یونیورسٹی، کوریا کے کالج آف ہیومن ایکولوجی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر جہان کم کی قیادت میں زرعی یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا۔ وفد کے دورے کا مقصد بچوں اور کمیونٹی کی غذائیت کو بہتر بنانے کے لیے "پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر (PKNC) کے قیام” کے منصوبے کی سرگرمیوں اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لینا، تربیت حاصل کرنے والے افراد اور مستفید ہونے والوں کے رائے حاصل کرنا تھا۔ زرعی یونیورسٹی پشاور کے پراجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر ضیاء الدین اور ان کی ٹیم پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب اور ڈاکٹر محمد عباس نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پراجیکٹ جس میں کمیونٹی نیوٹریشن کے اقدامات اور عملی غذائیت کی تقسیم شامل ہیں۔ اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لئے آگاہی صحت کے حوالے سے پراجیکٹ نے کمیونٹی نیوٹریشن کو فروغ دینے کے لئے نیوٹریشن ایکسپوز، آگاہی سیشنز اور سپورٹس گالا کا بھی اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر غذائی تحفظ اور غذائی کمی کے مسائل پر تحقیق کررہے ہیں۔ پروفیسر جہان کم اور ان کی ٹیم نے پراجیکٹ کی کارکردگی کو سراہا اور ٹیم ممبران کی کامیاب کوششیں جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب اور ڈاکٹر ضیاء الدین نے پروفیسر ڈاکٹر جہان کم کو شیلڈ پیش کیا۔