باجوڑ پولیس شعبہ تفتیش کا گراف بہتری کے جانب گامزن۔ بہترین تفتیش کے بدولت حالیہ دنوں میں مختلف مقدمات میں گرفتار تین ملزمان کو عدالت کے طرف سے سزائیں دی گئی۔ 2 کو عمر قید جبکہ ایک کو بھاری جرمانے کیساتھ سزائے موت کے سزا کا حکم سنایاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق اور ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال نے تفتیشی افسران کو شاباش دی اورمتعلقہ افسران کو توصیفی اسناد بھی حوالہ کی۔ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال کی قیادت میں ضلعی شعبہ تفتیش کے جوانوں کی کارکردگی کا گراف دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور تفتیش میں موجود خامیوں کو اب کافی حد تک دور کیا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے حالیہ دنوں میں تین مختلف مقدمات میں ضلعی پولیس تفتیشی افسران کے بہترین تفتیش کی وجہ سے عدالت نے گرفتار تین میں سے دو ملزمان کو عمر قید جبکہ ایک کو بھاری جرمانے کیساتھ سزائے موت کو حکم سنا دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے کامیاب تفتیش پر تفتیشی افسران کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں توصیفی اسناد حوالہ کی اور کہا کہ ملزمان کی سزا اور جزا کا عمل پولیس کی تفتیش پر منحصر ہوتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی آلات کے استعمال سے الحمدللہ ضلعی پولیس جوانوں کی کارکردگی کا گراف دن بدن بہتر ہوتا جارہا ہے جوکہ ضلعی پولیس/عوام کیلئے انتہائی خوش آئند بات ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کا مقصد انصاف فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی بے گناہ کو سزا نہ ہو جائے۔ شعبہ تفتیش میں موجود خامیوں پر قابو پانے اور ان میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف ٹریننگ کا اہتمام کیا جارہا ہے جسکا براہ راست اثر جرائم کے روک تھام پر پڑیگا۔