ڈاکٹر سعید احمد ثانی کو سوات بورڈ کا چئیرمین لگایا جائے، عوامی مطالبہ

Spread the love

ڈاکٹر سعید ثانی کے ملاکنڈ بورڈ اصلاحات کسے سے ڈھکی چھپی نہیں۔

سوات تعلیمی بورڈ کے چئیرمین شپ کے لئے اب تک تین امیدواروں کے انٹرویو مکمل ہوچکے ہے جس میں سب سے زیادہ تجربہ کار اور موزون امیدوار ڈاکٹر سعید احمد ثانی ہے جس کو ان کی لگن ,خلوص , دیانت داری, اصلاحات سازی اور ڈیوٹی اِز ڈیوٹی پالیسی کے بنیاد پر آر ٹی ایس والوں نے ایوارڈ برائے حسن کارکردگی 2023 کے لیے بھی نامزد کیا تھا، شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوات بورڈ کا چئیرمین سعیداحمد ثانی کو بنایا جائے کیونکہ وہ ایک تجربہ کار اور انتظامی امور کا ماہر مانا جاتا ہے اور ملاکنڈتعلیمی بورڈ میں اپنے دور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، ذرائع کے مطابق سوات تعلیمی بورڈ کے چئیرمین شپ کے لئے تین نام فائنل کرلئے گئے،سوات سے تعلق رکھنے والے سابقہ چئیرمین سید نبی شاہ، چارسدہ سے تعلق رکھنے والے سابقہ چئیرمین تسبیح اللہ اورمردان سے تعلق رکھنے والے سعید ثانی کے انٹر ویوز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ سمری وزیر اعلی کو بھجوادی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی کوشش بھی یہی ہے کہ سوات بورڈ کے لئے کوئی تجربہ کار چئیرمین لایا جائے جس کے لیے سب سے موزون امیدوار سعیداحمد ثانی ہے۔ جبکہ شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد نے بھی ڈاکٹر سعید ثانی کو موزوں امیدوار قرار دیا ہے، کیونکہ وہ بورڈ کے معاملات اچھے طریقے سے چلا سکتے ہیں اسی لئے صوبائی حکومت ڈاکٹر سعید احمد ثانی کو سوات بورڈ کا چئیرمین منتخب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button