بٹ خیلہ: پکنک پر لاپتہ بچی کی نعش دریائے سوات سے تین دن بعد برآمد

Spread the love

بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) والدین کے ساتھ پکنک پر جانے والی لاپتہ بچی کی نعش تین دن بعد دریائے سوات سے برآمد کی گئی۔ نعش کو ہسپتال پہنچا کر بعد ازاں ورثا کے حوالے کرکے سپرد خاک کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بٹ خیلہ کے رہائشی ٹھیکدار نوررحمان کی کم عمرنواسی مناہل چند روز پہلے افراد خانہ کے ہمراہ لنڈاکی کے مقام پر دریائے سوات پکنک منانے گئی تھی جہاں پر بچی والدین سے لاپتہ ہوگئی، والدین کو خدشہ تھا کہ بچی پانی میں ڈوب گئی ہے جنہیں تین دن تک تلاش کرکے تیسری دن بچی کی نعش علاقہ کے عوام کو مل گئی جنہیں شناخت کیلئے سول ہسپتال تھانہ لے جایاگیا جہاں پر بچی کے ورثا نے لاش شناخت کرلی جنہیں بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button