
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی جناب سہیل خان کی سربراہی میں قائم کردہ لیویز چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
ضلع دیر پائین کے انٹری پوائنٹ چکدرہ پر دوسرے اضلاع سے دیر پائین کو آنے والے اشیا خوردونوش کے چھان بین کا فیصلہ۔حلال فوڈ اتھارٹی کی سرٹیفیکیشن کے بغیر کسی قسم کی کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل جس سے بچوں اور بڑوں میں بیماریاں پیدا ہونے کا اندیشہ ہو کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔انہی کاروائیوں کے تسلسل میں مختلف مضر صحت اور سب سٹینڈرڈ کھانے پینے کی اشیاء سپلائی کرنے والے متعدد گاڑیوں کو حراست میں لیا گیا اور قانونی کاروائی کی گئی ۔
۔ ضلعی انتظامیہ اور حلال فوڈ اتھارٹی کے اہلکار روانہ کے بنیاد پر چیکینگ کریں گے اور رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کریں گے۔ ہمارا عزم دیر پائین کو معیاری خوراک کی فراہمی۔ ۔