دیر: نئی سبزی و فروٹ منڈی کا افتتاح، سیاسی رہنماؤں کی شرکت

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ) دیر میں ایک نئی سبزی و فروٹ منڈی کا افتتاح کردیاگیا , سبزی منڈی کا افتتاح پی پی پی کے مرکزی رہنماء نجم الدین خان ,جماعت اسلامی ,پی ٹی آئی و دیگر سیاسی رہنماؤں نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ گذشتہ روز دیر سابق سعید ہوٹل کے مقام پر سبزی فروش ایسوسی ایشن دیر نے ایک بڑی سبزی منڈی کھول دیا گیا جس میں تمام اقسام کے سبزی,پھل فراہم ہونگے ۔ افتتاحی پروقار تقریب منڈی کے احاطے میں منعقد کیا گیا تھا تقریب میں سیاسی قائدین پی پی پی کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان , جے آئی کے ضلعی آمیر صاحبزادہ فصیح اللہ, پی ٹی آئی کے ضلعی جی ایس عمران سعید , مسلم لیگ ن حاجی محمد باز خان ,ٹریڈ یونین کے صدر خالد روغانی اور سبزی فروش منڈی ایسوسی ایشن کے صدر رحیم اللہ سمیت مردان ,چترال, تیمرگرہ و دیگر علاقوں سے مہمان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم الدین خان نے کہا کہ اگر دیر میں تجارت کو فروغ دینا ہے تو دیربازار میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا کیونکہ گندگی اور لوگوں کے ساتھ نامناسب ریٹس کی وجہ سے بازار پہلے کی نسبت سنسان ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب امید کرتے ہیں منڈی کے قائدین و دیگر کاروباری افراد منڈی میں سہولیات و صفائی کے ساتھ عوام کو سستے نرخوں پر سبزی اور پھل فراہم کرنا ہوگا ۔ نجم الدین نے کہا کہ تجارت اور بازار کی رونق کو دوام دینے کیلئے ہمیں عملی اقدمات اٹھانے ہونگے اور بازاروں سے بیماریاں پھیلانے والے گندگی سے گریز کرناچاہئے ۔ فصیح اللہ اور عمران سعید نے کہا کہ سبزی تجار عام لوگوں اور دکانداروں کے ساتھ عام غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو ریلیف اور سستا مناسب نرخ پر اشیاء فراہم کرنا ضروری ہے جبکہ غریبوں کا خاص طور پر خیال رکھنا ہوگا انہوں نے کہا بطور سیاسی کارکن ہم سے جتنا ہوسکے ہم اپنی طرف سے بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔انجمن تاجران کے صدر خالد روغانی نے کہا کہ دیر بازار اور اطراف کے دکانوں,مارکیٹوں میں چوری اور ڈاکے ڈالنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے لیکن پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ اور چوری کرنے والوں کی عدم گرفتاری سے تاجروں میں بے چینی پھیل رہی ہے۔ اگر ہمیں تحفظ نہیں دیاگیا تو انجمن تاجران دیر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کریں گے کیونکہ ہم نے اس بارے ڈی پی او اپردیر کو کئی بار آگاہ کیا لیکن ایس ایچ او تھانہ دیر ابھی تک کاروائی کرنے میں ناکام ہوا ہے۔سبزی فروش ایسوسی ایشن کے رحیم اللہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہمارے منڈی کیلئے منڈی آنے والوں گاڑیوں کو قریبی ون سڑک پر انے کی اجازت دیں تاکہ مین بازار رش سے بچ سکے انہوں نے کہا کہ ہم نے پرانی منڈی سے یہاں منتقل ہونے کا فیصلہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے نئی منڈی قائم کردی ہے تاکہ یہاں والے دکانداروں اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button