دیر پائین: جعلی شہد اور غیر معیاری خوراک کے خلاف کارروائی، 200 کلو شہد ضبط

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت غیر معیاری خوارک کے خلاف اقدامات
جعلی شہد بنانے والے یونٹ/سب اسٹینڈرڈ فوڈ کے خلاف کارروائی۔
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی دیر لوئر نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تیمرگرہ میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کرچینی ، پانی اور سائٹرک ایسڈ سے جعلی شہید کاروائی کی اور 200 کلو گرام جعلی شہد بحق سرکار ضبط کر لیا گیا۔ 50000 ہزار روپے جرمانہ عائید کرکے مزید تفتیش شروع کی۔ تمام اواز ، خام مال کو بحق سرکار ضبط کیا گیا۔
مختلف بازاروں کے معاینے کے دوران 110 کلو گرام ممنوعہ گلوکوز پائپ اور 3 کلو گرام غیر معیاری خوراک بھی ضبط کر کے ڈمپنگ سائٹ میں ضایع کیا گیا جبکہ دکاندارون کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔ ۔
ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کو مزید ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ خوراک کی ترسیل ، بازاروں ، ہوٹلوں اور رہائشی ہاسٹلز پر نظر رکھیں اور جعلی / غیر معیاری خوراک کو فروخت کرنے والے تاجروں کی بروقت نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button