سوات: نئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سعد خان نے چارج سنبھال لیا

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سعد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ضلعی دفتر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، سوات کے ضلعی دفتر آمد پر ریسکیو جوانوں کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی پیش کی۔ تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک شیر دل خان نے نئے تعینات ہونے والے سعد خان کو عہدے کی مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے تمام سٹیشنوں میں ایمبولینس سروس ،فائر ویکل اور ریسکیو ویکل کیساتھ ساتھ تمام آپریشنل ویکلز اور ریسکیو جوان ہر وقت ہر قسم ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے خدمت جاری رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button