تحصیل ادینزئی: انسداد بدعنوانی ہفتہ، گورنمنٹ ہائی سکول تازہ گرام میں تقریب اور واک کا انعقاد

Spread the love

تحصیل ادینزائی: صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نےرواں ہفتہ کو "ہفتہ برائے انسداد بدعنوانی” منانے کا اعلان کیا ۔
اس حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول تازہ گرام میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی سید سردار بادشاہ، سکول کے پرنسپل جناب سعید اللہ اور این سی ایچ ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد خان نے شرکت۔ سکول کے پرنسپل نے شرکاء کو بتایا کہ بد عنوانی ہمارے معاشرے کا ناسور ہے جس پہ ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔اور اپنے انے والے نسلوں کو اس بار ے اگاہ کرنا ضروری ہے۔ اور سکولوں میں اس طرح کے تقریبات منعقد کروانا ناگزیر ہے۔ اس طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ بد عنوانی کا ناسور ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کر رہی ہے اور اس کا سدباب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ اور اس کے خلاف انے والی نسلوں کی ذہن سازی انتہائی ضروری ہے۔ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ دیر پا ئیں اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ تاکہ بد عنوانی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔اخر میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے طلباء نے کرپشن کے خلاف مختلف قسم کے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button