تیمرگرہ: منتخب ہوکر یہاں کے مسائل حل اور عوام کی بے لوث خدمت کریں گے، کامران زیب

Spread the love

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی حلقہ پی کے 16سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کامران زیب خان نے کہاکہ پی پی پی محرمیوں کے خاتمہ کا جماعت ہے منتخب ہوکر یہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور عوام کی بے لوث خدمت کریں گے

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف اجماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ عوام نے اسلام اور تبدیلی کے نام پرووٹ لینے والوں کی کارکردگی دیکھ چکے ہیں محرمیوں کے سوا کوئی ترقیاتی کام نہیں کی،پی پی پی عوامی پارٹی ہے

انشاء اللہ عوا م اس بار نوجوان قیادت پر اعتماد کرئے گی اور ضلع کو ترقی اور خوشحالی پر گامزن کرئے گی انھوں نے کہاکہ عوا م کی محرمیوں اور مسائل کے خاتمے کیلئے الیکشن لڑرہے ہیں

انشاء اللہ عوام کی ووٹ کے زریعے ضلع کے لئے میگا پر اجیکٹ منظوری کرنے کے ساتھ ساتھ بلا امتیاز گھر گھر گیس کی فراہمی،انڈسٹریل زون،نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑے کرنے کیلئے ہنر سنٹرز اور یونین کونسل کی سطح پر پلے گراونڈ تعمیر کریں گے جبکہ تیمرگرہ سٹی کو ایک ماڈل سٹی بنانے اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائے گے،

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ضلع کے تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے 8فروری کو تیر کو ووٹ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button