بونیر: پولیس وین کو بابا جی کنڈاو کے مقام پر حادثہ،28 اہلکار زحمی

Spread the love

بونیر (بیورو چیف عابد سے)

بونیر پولیس وین کو بابا جی کنڈاو کے مقام پر حادثہ ۔

حادثہ میں 28 پولیس اہلکار زحمی۔

حادثہ مخالف سمت سے آنے والی ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ۔

زحمی پولیس اہلکار ریسکیو 1122کے ایمبولینسزمیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل ۔

ڈی پی او شاہ حسن خان نے جائے حادثہ پر موجود ۔

ڈی پی او نے حادثہ کے شکار بس میں 50 پولیس اہلکاروں کی موجودگی کی تصدیق کی ۔

واقعات کے مطابق پرائیویٹ بس میں سوار 50 بونیر پولیس اہلکار ڈی آئی خان الیکشن ڈیوٹی کے لیے ڈی آئی خان جا رہے تھے۔

کہ بابا جی کنڈاو کے مقام پر مخالف سمت سے سلنڈر سے بھرے ٹث سے ٹکرا گئی۔

جس کے نتیجے میں بس میں سوار 28 پولیس اہلکار زخمی ہوئے زخمی اہلکاروں کو ریسکیو 1122 کے ایمبولینسزمیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کئے۔

جن میں سے کئی اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔

حادثہ کے شکار بس اور ٹرک بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ڈی پی او شاہ حسن خان نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بس میں 50 پولیس اہلکاروں میں سے 28 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ زخمی اہلکاروں کے علاجِ معالجہ پر حصوصی توجہ دی جارہی ہیں۔

پولیس ایس ایچ او افسان خان نے جائے حادثہ کا معاینہ کیا اور حادثے کے رپورٹ درج کرکے تفتیش کا اعاز کیا ہے۔

بس حادثے کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح ضلع بونیر میں پھیل گئی اور ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی خاندان کے افراد پولیس اہلکار سیاسی وسماجی شخصیات اور علاقہ عوام جائے حادثہ پر پہنچے اور ڈگر ہسپتال جاکر خون کے عطیات دئیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button