تنظیم اساتذہ رباط کا مستحق اور یتیم طلبہ کو فیس اور تعلیمی سامان فراہم کرنے کا اقدام

Spread the love

لویردیر نمائندہ رحمت اللہ سواتی سے)
تنظیم اساتذہ تحصیل رباط نے مستحق اور یتیم طلبہ کو داخلہ فیس اور چھٹیوں کے کام کے لیے قلم اور کاپیاں فراہم کر دئے۔ استیمر سلسلے میں گور ئمنٹ ہائیر سکنڈری سکول رباط لویردیر کا ایک تقریب کا انعقاد ہوا جسمیں تنظیم اساتذہ کے ارکان اور طلباء نے شرکت کی۔ اس۔ موقع پر تنظیم اساتذہ تحصیل رباط نے شعبہ امداد طلباء کے زیر اہتمام جماعت نہم کے دو انتہائی غریب اور مستحق طلباء محمد سلمان اور اسد اللہ کو 2200 روپے فی کس امتحان داخلہ فیس جبکہ ایک یتیم بچے زید عزیز جماعت ہفتم کو چھٹیوں کے کام ۔ کیلئے کاپیاں اور قلم وغیرہ دئیے۔ تنظیم اساتذہ تحصیل رباط کے صدر مسلم خان نے کہا کہ تنظیم کی جانب سے مستحق اور یتیم طلبہ کے لیے یہ اقدام قابل تحسین ہے۔ اس طرح کی امداد نہ صرف ان بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ہوتی ہے بلکہ ان کے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے میں بھی حوصلہ افزائی کا سبب بنتی ہے۔ محمد سلمان اور اسد اللہ کے لیے امتحانی داخلہ فیس کا انتظام اور زید عزیز کو تعلیمی سامان فراہم کرنا ایک عمدہ مثال ہے کہ کس طرح معاشرے کے نادار افراد کی مدد کی جا سکتی ہے۔ یہ اقدامات تنظیم کے جذبۂ خدمت اور طلبہ کی تعلیمی ترقی کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button