
وزیراعلی خیبر پختںونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ دیر پائین کا یوتھ آفئیر ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ ایکسایئز ٹیکسیشین اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول اور محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں منشیات آگاہی سیمینار کا انعقاد۔
۔ پروگرام میں دیر پائین کے مذہبی سکالر مولانا عبدالرحمن حذیفی نے قرآن وحدیث کے روشنی میں منشیات کی حرمت ، معاشرے پر اس کی مضر اثرات ، روک تھام کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔
۔ منشیات آگاہی سیمینار میں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) جناب عنایت اللہ۔ جناب عبدالکبیر مستان ، ایڈوکیٹ نواب ذادہ عرفان ، ایڈوکیٹ جاوید اقبال ، ملک ضئیاٗ الحق نے خطاب کیا۔ منشیات ایک لعنت ہیں اور معاشرے کو اس سے پاک کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقررین نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کو سراہا۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے منشیات آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں دیر پائین کے تمام سب ڈویژن ، تعلیمی اداروں میں منشیات اگاہی سیمینار اور واک منعقد کئے جارہے ہیں ۔ چکدرہ کے مقام پر منشیات بحالی سنٹر پر کام جاری ہیں۔ جبکہ بلامبٹ کے مقام پر منشیات بحالی سنٹرکے ایمپرومنٹ کے لئے کام جاری ہیں۔ دیر پائین کے تمام تعلیمی اداروں میں منشیات آگاہی سیمینار منعقد ہونگے۔ جس میں مذہیبی سکالرز، ڈاکٹرز، سائیکاٹرسٹ کو مدعو کیا جائے گا۔ نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور برے صبت سے بچیں۔ والدین اپنے بچوں کر سرگرمیوں پر خصوصی نظررکھیں۔ منشیات میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا جائے گا اس کے لئے تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ ملکر جامع پلان تیار کی جائے گی۔ علاقہ کے مشران منشیات فروشی میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔ منشیات فروشی میں ملوث افراد کے سوشل بائیکاٹ کریں۔
۔ پروگرام کے آخر میں ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ، ایس۔ پی انوسٹیگیشن ، انسپیکٹر ایکسائیز ، یوتھ افسیر نے بہترین مقررین کو توصیفی سرٹیفکیٹس دی۔