تیمرگرہ: خال/بلامبٹ میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور

Spread the love

وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب عبدالعزیز کے زیر نگرانی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول رباط میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
کھلی کچہری میں مختلف محکموں محکمہ جنگلات، پولیس، لوکل گورنمنٹ، سوشل ویلفیر، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹریشن ، پبلیک ھیلتھ، صحت، تعلیم، ایریگیشن، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
۔ کھلی کچہری میں خال/بلامبٹ کے مشران اور فلاحی تنظیموں کے نمائیندوں ، سوشل ورکرز اور عوام نے بھی شرکت کی۔
۔ بعض عوامی مسائیل پر موقع پر موجود سرکاری محکموں کے سربراہان نے جواب دیں۔
۔ کھلی کچہری میں میں علاقہ کے مشران نے جنگلات ، خال بازار میں ٹریفک، انکروچمنٹ ، تعلیم، پانی ، منشیات، تعلیمی اداروں میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی، خراب ٹیوب ویلیوں کی مرمت، غیر معیاری خوراک / پاپڑ کے خلاف سخت ایکشن لینے ، اور بلنگ ، غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور کئی عوامی مسائل کے حوالے سے اپنے شکایات محکموں کے سربراہان کے سامنے پیش کی۔
۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت خصوصی طور پر جنگلات کے حوالے سے تفصیل سے روشنی ڈالیں۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام اور سرکاری محکموں کے سربراہان کے درمیان کوارڈنیشن قائیم کرنا اور ان کو اپنے مسائل کے حل کے لئے اسان فورم فراہم کرنا ہے۔
۔ کئی مسائیل میں عوامی کی سپورٹ انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب عبدالعزیز نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے عوامی شکایات پر تفصیلی جوابات دئیے ۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تمام محکمہ جات کے آفسران کو ہدایات جاری کی کھلی کچہری کے دوران عوامی شکایات پر جلد از جلد عمل درعمل یقینی بنائیں۔
جنگلات کے بے دریغ کٹائی روکنی کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں گئیں۔
ایچ ایچ او نے کہا کہ عوام کے بھر پور تعاون سے منشیات فروشوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔ منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف سوشل بائیکاٹ کریں۔ ٹریفک منجمنٹ کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔
تحصیل خال/بالامبٹ میں کھلی کچہری منعقد کرنے پر علاقہ کے مشران نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button