اوپن یونیورسٹی میں کتاب’صحت مند اور محفوظ سکولز’کی تقریب رونمائی

سکولوں میں بچوں کے جذبات اور احساسات کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ناصر محمود

Spread the love
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں افشاں ہماں، نائلہ صدف اور آفاق دوریز کی کتاب’صحت منداور محفوظ سکولز’کی تقریب رونمائی گذشتہ روز منعقد ہوئی۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے صدارت کی۔ دیگر شرکاء میں فیکلٹی آف ایجوکیشن کی ڈین، پروفیسر ڈاکٹر تنزیلہ نبیل، نیوٹریشنل سائنسز اینڈ انوائرمنٹل ڈیزائن کی چئیرپرسن، پروفیسر ڈاکٹر ہاجرہ احمد، کتاب کے مصنفین کے علاوہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات بھی شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ بچوں کو زندگی کے ابتدائی سالوں میں بہتر توجہ کی ضرورت ہوتی ہے جس میں صحت اور محفوط ماحول شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولز کی دیواریں اونچی کرنے کی بجائے بچوں کو ذہنی تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے، بچوں میں عزت نفس اور خود اعتمادی پیدا کرے۔ڈاکٹر ناصر نے کہا کہ بچوں کے جذبات اور احساسات کو مد نظر رکھ کرسکولوں میں بچوں کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں بچے خود کو محفوظ محسوس کریں۔انہوں نے کہا کہ سکول سیفٹی پر مواد کی ضرورت محسوس ہورہی تھی جسے اس کتاب کے مصنفین نے پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔وائس چانسلر نے کتاب کی رونمائی پر مصنفین کو مبارکباد دی۔کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے وفیسر ڈاکٹر تنزیلہ نبیل اور پروفیسر ڈاکٹر ہاجرہ احمد نے کہا کہ پاکستان میں اس عنوان پر بہت کم یا نہیں لکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوڈ19کے بعد سکولوں کی تحفظ کی ضرورت بڑھ گئی تھی لیکن کوئی پالیسی یا خاطر خواہ مواد موجود نہیں تھا، یہ کتاب پالیسی سازوں کو سکولوں کی تحفظ اور بچوں کی صحت سے متعلق روڈ میپ فراہم کرے گا۔ڈاکٹر افشاہ ہماں نے کہا کہ نائلہ صدف اور آفاق دوریز  ایم فل کے طلبہ ہیں اور میں اِن دونوں کی سپروائزر تھی، انہوں نے اپنے تھیسز کی مدد سے یہ کتاب لکھی ہے، رہنمائی کے علاوہ کتاب لکھنے میں بھی میرا حصہ شامل ہے۔ آفاق دوریز نے کتاب لکھنے کے مراحل تفصیل سے بیان کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button