یونیورسٹی آف بونیر میں کشمیری بھائیوں سے یکجہتی واک، وائس چانسلر کی قیادت

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے)
یونیورسٹی اف بونیر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی واک ہوا ہے جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیف الاسلام نے کیا ہے۔واک میں یونیورسٹی کے فیکلٹی اور منجمنٹ ممبران اور صحافی شریک ہوئے ہیں۔واک کے شرکاء نے کشمیر زندہ باد اور پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگائے اور غاصب ھندوستان کے قابض فوجیوں کے ظلم کے شکار نہتے کشمیری بھائیوں کے جدوجہد اذادی کی حوصلہ افزائی کرائی ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر نے میڈیا سے مختصر گفتگوں میں کہا ہے کہ عرصہ دراز سے قابض بھارتی فورسز نے کشمیر کے معصوم اور نہتے مسلمان کشمیری بھائیوں کو بندوق کے زور پر غلام بنائے رکھا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور پاکستان کے مسلمان بھائی اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور غاصب بھارت اور قابض فورسز کی مذمت کرتے ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں کے جدوجہد ازادی کی حمایت کرتے ہیں اور پر امید ہیں کہ ایک دن کشمیر اذاد ہوگا اور کشمیری اپنی مرضی کے مطابق اپنی ذندگی گزارنے کا حق خودارادیت حاصل کریں گے،انشاء آللہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button