طالبان کی کابل آمد پر فرار ہونے والے سابق افغان صدر پہلی بار منظرعام پر

Spread the love

ریاض: افغان صدر اشرف غنی اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک سے فرار ہوگئے تھے اور اب ڈھائی سال بعد وہ سعودی عرب میں نظر آئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق صدر اشرف غنی عمرہ ادا کرنے سعودی عرب میں ہیں۔ ان کی فیملی بھی ان کے ساتھ ہے۔

سابق افغان صدر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 15 اگست 2021 کو ملک چھوڑ کر کسی نامعلوم مقام پر چلے گئے تھے، جس دن طالبان نے کابل پر قبضہ کیا تھا۔ ان پر قومی خزانے سے 169 ملین ڈالر کی خطیر رقم لے کر فرار ہونے کا الزام تھا۔

بعد میں انکشاف ہوا کہ سابق افغان صدر پہلے ازبکستان اور پھر متحدہ عرب امارات گئے۔ تاہم ڈھائی سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی وہ عوام میں نظر نہیں آئے۔

یاد رہے کہ اشرف غنی 2014 سے 2021 تک افغانستان کے صدر رہے۔ انہیں امریکہ کا حمایت یافتہ صدر کہا جاتا تھا۔ اس سے قبل وہ 2004 سے 2008 تک کابل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور 2002 سے 2004 تک وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button