
باجوڑ(نمائندہ خصوصی) عالمی موسمیاتی تبدیلی ہفتہ 2024 کے تحت پاکستان ہلال احمر باجوڑ برانچ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اے ڈی سی کانفرنس روم میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا مقصد شرکاء میں اسباب، اثرات اور ممکنہ خطرے میں کمی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھی۔ اس سیمینار میں ریسکیو 1122، محکمہ زراعت، محکمہ جنگلات، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن، محکمہ ایریگیشن، محکمہ PDMA، ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز، ڈسٹرکٹ پولیس، محکمہ ایجوکیشن، سول ڈیفنس، سوشل ویلفیئر، NCHD، انڈسٹریز، کسانوں اور PRCS رضاکاروں سمیت متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس نے حصہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی، ضلعی سیکرٹری باجوڑ اور محکمہ زراعت کی جانب سے پریزنٹیشنز کے دوران شرکاء کو موسمیاتی تبدیلیوں کی تازہ ترین تحقیق اور نتائج کے بارے میں بریفننگ دی، موسمیاتی تبدیلیوں کے خاتمے اور موافقت کی حکمت عملیوں پر غور کیا گیا۔ تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی نے کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر PRCS ضم شدہ علاقے شہریار خان نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے مہمان خصوصی اور تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے سیمینار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تخفیف اور موافقت میں PRCS کا کردار قابل ستائش ہے۔ سیمینار کے اختتام پر گلوبل کلائمیٹ چینج ویک 2024 آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں تمام شرکاء نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم شہریار خان اور ضلعی سیکرٹری PRCS باجوڑ جاوید اقبال نے لائن ڈپارٹمنٹس کی موجودگی میں تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خار کو شیلڈ آف آنر پیش کی۔