
لوئیر دیر) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6سے جے یوائی کے نامزد امیدوار ملک شیر خان یوسفزئی نے کہا ہے
کہ ماضی میں یہاں سے منتخب عوامی نمائندوں نے این اے 6 کوپسماندہ رکھا جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کے مسائل ومشکلات میں اضافہ ہوا ہے
انشاء اللہ اگر عوام نے اعتماد کیا تو عوام کی مسائل ومشکلات کی حل کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھائے گے
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا کہناتھا کہ انشائاللہ کامیابی کے بعد جندول اور میدان کے گھر گھر سوئی گیس پہنچا نے بجلی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کریں گے
جبکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پید اکریں گے
انھوں نے کہاکہ دیر لوئر کے عوام نے ہر سیاسی جماعت کو موقع دیا ہے لیکن انھوں نے یہاں کے ععوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا
انھوں نے کہاکہ اگر عوام نے اس بار جمعیت علمائے اسلام کو عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا تو عہد ہیکہ دیر کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے