
دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت عین عبادت جبکہ شعبہ صحت سے وابستگی خدمت خلق کا دوسرا نام ہے ۔ ڈاکٹر نور محمد
ان خیالات کا اظہارِ تالاش میں پہلی بار شعبہ صحت سے متعلق اپنے منفرد نوعیت کے حامل لائرہ ڈینٹل اینڈ ایستیٹک سٹوڈیو بمقام نزد کیٹیگری ڈی ہسپتال شمشی خان تالاش کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے انجمن تحفظ تاجران تالاش بازار کے صدر ڈاکٹر نور محمد نے کیا ۔لائرہ ڈینٹل اینڈ ایستیٹک سٹوڈیو کے افتتاحی تقریب سے قومی اصلاحی جرگہ تالاش دوشخیل کے صدر ملک محمد ابراھیم خان یوسفزئی ،علاقہ تالاش کے چیف خطیب شیخ القرآن و الحدیث مولانا قاری سعید اللہ ،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر طفیل محمد ،ڈینٹل اینڈ کاسمیٹالوجی سرجن لیڈی ڈاکٹر سعدیہ احسان ،ملک تاج محمد خان ،انجینئر بشیر احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔صدرانجمن تحفظ تاجران تالاش بازار ڈاکٹر نور محمد نے مزید کہا کہ وادی تالاش زندگی کے تمام تر شعبوں میں بڑی تیزی کے ساتھ جدت اور ترقی کے منازل طے کر رہے ہے ۔جس میں سب سے اہم شعبہ صحت ہے ۔اور شعبہ صحت میں دانتوں کی جملہ امراض اور ان کا علاج معالجہ بھی انتہائی حساس اور مشکل ترین کام ہے ۔جس کے حوالے سے یہاں کو ئی مستند اور قابل اعتماد ڈاکٹر موجود نہیں تھے ۔جس کی وجہ سے یہاں کی لوگ ڈینٹل اور کاسمیٹالوجی سے متعلق علاج معالجے کے لیے دور دراز شہروں اور ہسپتالوں کی روخ کرتے تھے ۔اب چونکہ دانتوں کی جملہ پیچیدہ امراض کے علاج معالجے کیلئے تالاش میں گھر کے دہلیز پر کوالیفائیڈ ،سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور سرجن چوبیس گھنٹے میسر ہونگے جو کہ قابل تحسین اقدام ہے ۔ڈاکٹر نور محمد اور دیگر مشران نے وادی تالاش کے لوگوں سے خصوصاً اور ضلع دیر لوئر کے لوگوں سے عموماً اپیل کیا کہ کیٹگری ڈی ہسپتال شمشی خان تالاش کے قریب لائرہ ڈینٹل اینڈ ایستیٹک سٹوڈیو سے رجوع کرکے یہاں موجود میل فی میل ڈاکٹروں سے استفادہ حاصل کریں ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر مذہبی ،سیاسی اور سماجی مشران نے لائرہ ڈینٹل اینڈ ایستیٹک سٹوڈیو کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے اور ان کے کامیابی کیلئے جامع دعائیں بھی مانگے گئیں ۔۔۔۔